کراچی میں سردی ، آج درجہ حرارت کتنا، مزید کتنے دن ٹھنڈ رہے گی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cold engulfs Karachi: How long will the current wave last?

طویل انتظار کے بعد پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی میں سردی کی لہر چھا گئی جو ممکنہ طور پر ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت میں 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ موجودہ سردی کی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 3 کلومیٹر تک محدود رہی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 1.6 ڈگری کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

کراچی کے ساحل سمندر پر پاکستان کیخلاف نعرے لگانے والے شرپسند گرفتار

محکمہ موسمیات کے ابتدائی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں جاری سردی کی لہر پورے ہفتے برقرار رہ سکتی ہے جس دوران خشک موسم اور ٹھنڈی راتیں متوقع ہیں۔

آئندہ چند دنوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت بلوچستان سے شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Related Posts