مائلی سائرس نے آسٹریلوی گلوکار سے تعلقات استوار کر لیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cody Simpson

نیویارک :امریکی پاپ گلوکارہ مائلی سائرس رواں سال اپنی ذاتی زندگی کے باعث میڈیا کی خبروں میں رہیں، اگست میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ گلوکارہ اپنے شوہر لیام سے علیحدہ ہوگئیں۔

جس کے بعدیہ بھی کہا گیا کہ ان کے تعلقات امریکی خاتون بلاگر کیتھلین کارٹر سے ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے بھی دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی اداکار سلمان خان کا قابل اعتماد باڈی گارڈ ’’شیرا‘‘ شیوسینا میں شامل

چند روز قبل اداکارہ کو آسٹریلوی گلوکار کوڈی سمپسن کے ساتھ بھی دیکھا گیا، جس کے بعد سے ان کے افیئرز کی رپورٹس سامنے آنے لگی۔ان خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے مائلی سائرس کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

حال ہی میں گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ کوڈی سمپسن سے بات چیت کررہی ہیں۔اس ویڈیو میں مائلی نے اپنے سابق شوہر لیام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اپنی رومانوی زندگی کے حوالے سے بھی بات کی۔

گلوکارہ نے اپنی ویڈیو میں انکشاف کیا کہ وہ ہم جنس پرستی کی جانب صرف اس لیے راغب ہوئیں کیوں کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ سارے مرد برے ہوتے ہیں۔مائلی کا کہنا تھا کہ میرے دوستو ہمت نہیں ہارنا، دنیا میں اچھے لوگ موجود ہیں اور مجھے وہ مل چکا ہے اور وہ اس وقت میرے ساتھ لائیو بات بھی کررہا ہے۔

مزید پڑھیں : معروف اداکارمنو ج مانچو نے اپنی اہلیہ پراناتھی ریڈی سے علیحدگی کا اعلان

مائلی سائرس نے اپنے شوہر لیام ہیمس ورتھ سے علیحدگی کے دو ماہ بعد ہی آسٹریلوی گلوکار کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے۔

Related Posts