لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کوکین کی لت میں مبتلا ہونے کا اعتراف کرلیا، انہوں نے اپنی آنے والی سوانح عمری ”سلطان: اے میموئر“ میں اس حوالے سے آگاہ کیا۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کرکٹ کی دنیا میں بہت نام کمایا اور ملک کا نام روشن کیا، دونوں فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہیں، جو 18 سالہ بین الاقوامی کیریئر کے بعد 2003 میں ریٹائر ہوئے۔
انہو ں نے بتایا کہ کوکین کی عادت ریٹائر ہونے کے بعد شروع ہوئی، جب انہوں نے ”مقابلے کی لت کے متبادل“ کی تلاش شروع کی، جس کا خاتمہ 2009 میں ان کی پہلی بیوی ہما کی موت کے بعد ہوا۔
وسیم اکرم اپنی کتاب میں لکھتے ہیں، ”میں خود کو خوش رکھنا پسند کرتا تھا، مجھے پارٹی کرنا پسند تھا۔“انہوں نے بتایا کہ آپ ایک رات میں دس پارٹیوں میں جاتے ہیں اور کچھ نشہ بھی کرتے ہیں اور اس کا اثر مجھ پر پڑا۔ میری خوبیاں خامیوں میں تبدیل ہوگئیں۔
مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیدرلینڈز کے میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی
سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ کوکین کا استعمال اکتوبر 2009 میں نایاب فنگل انفیکشن میوکور مائیکوسس کے باعث ہونے والی ہما کی موت کے بعد ختم ہوا۔اس کے بعد نشے کو ہاتھ نہیں لگایا۔