کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشق ایٹرنل برادر ہڈ دوم کی افتتاحی تقریب، سپہ سالار کی شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشق ایٹرنل برادر ہڈ دوم کی افتتاحی تقریب، سپہ سالار کی شرکت
کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشق ایٹرنل برادر ہڈ دوم کی افتتاحی تقریب، سپہ سالار کی شرکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: کثیر الملکی سپیشل فورسز کی مشق ایٹرنل برادر ہڈ دوم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سپہ سالار سید عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں،تقریب کا انعقاد بروتھا میں کیا گیا۔

سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

سپہ سالار نے کہا جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا بھی دورہ بھی کیا۔شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

سپہ سالار نے کہا پاک فوج کے جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

مزید پڑھیں:نگران وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے

آرمی چیف نے مزید کہا مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کر دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے۔

Related Posts