پاکستان اور ترکی کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے قریبی تعلقات ہیں، آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور ترکی کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے قریبی تعلقات ہیں، آرمی چیف
پاکستان اور ترکی کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے قریبی تعلقات ہیں، آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاعی سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امو ر بھی زیر غور آئے۔

سپہ سالار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے قریبی تعلقات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں فریقین کے درمیان ملاقات میں دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی اور تربیتی امور پر رابطے مزید بڑھانے اتفاق کیا گیا۔

Related Posts