راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دُنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اُبھارنے والی خاتون ونیسا اوبرائن سے ملاقات کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ دُنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اُبھارنے والی ونیسا اوبرائن نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ونیسا اوبرائن نے دُنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کے ساتھ ساتھ چیلنجر ڈیپ تک رسائی بھی حاصل کی جو دُنیا کا گہرا ترین مقام ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ونیسا اوبرائن پاکستانی جھنڈا اپنے ہمراہ لے کر دونوں مقامات پر پہنچیں اور دُنیا کو پاکستان کے مثبت تشخص سے روشناس کرایا جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کی تعریف کی۔
پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے اور خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے دُنیا پر پاکستان کی اہمیت منکشف کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ونیسا اوبرائن کو سراہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Ms Vanessa O'Brien met #COAS. She is the only woman ever to climb 2 the world’s highest pt Mount Everest & dive 2 world’s deepest pt Challenger Deep, also carrying Pak flag. COAS appreciated her achievements & thanked her 4 promoting Pak as a goodwill ambassador pic.twitter.com/dukjFD24GZ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 6, 2020
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کاہاکی کے کھلاڑی عبدالرشید جونیئرکی وفات پر اظہار افسوس