آرمی چیف کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
آرمی چیف کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو
آرمی چیف کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی جس کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات آرمی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی زیرِ غور آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات پر بات چیت 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات کے دوران افغانستان کے مسائل اور پاک سعودی عرب دفاعی تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے تاریخی برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمِ اسلام میں سعودی عرب کا منفرد مقام تسلیم کرتا ہے۔ سعودی وزیر داخلہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار اور سرحدی صورتحال پر خصوصی کاوشوں کو سراہا۔

سعودی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی اور پاک سعودی سفارتی تعاون میں ہر سطح پر مزید بہتری لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر داخلہ نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے دوران سعودی وزیر داخلہ نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بہترین تعلقات ہیں۔

Related Posts