آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army Chief expresses grief over the death of Abdul Rashid Jr.

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر کے مبارک موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اللہ رب العزت سے دعا کی ہے۔

آج پاکستان میں عیدالفطرمذہبی عقیدت و احترام اور روایتی جوش اور جذبے کےساتھ منائی جارہی ہے، ملک بھر میں نمازعید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم کے نام عید الفطر کے پیغامات میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت اور وزیر اعظم کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس اور طیارہ حادثہ میں درجنوں انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر عید سادگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts