آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی دورہ مراکش میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS Bajwa visits Morocco, meets key personalities

مراکش: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کے چار روزہ سرکاری دورے پروزیر دفاع سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیںجن میں باہمی دلچسپی ، دوطرفہ دفاع ، سلامتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور زیربحث آئے۔

مراکش کے وزیر دفاع اور آرمی چیف قمر باجود نے سیکورٹی تعاون ، مشترکہ تربیت اور انسداد دہشت گردی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف قمر جاویدباجوہ نے کہا ،پاکستان انتہائی مشکل اوقات میں بھی مراکش کے ساتھ ہے اور ہمیشہ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا رد الفساد کے 3 سال مکمل ہونے پر شہداء کو خراج تحسین

بعد ازاں آرمی چیف نے رائل کالج آف ہائر ملٹری ایجوکیشن کا دورہ کیا اورسیکورٹی چیلنجز ، خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شراکت کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کیے۔

آرمی چیف قمر جاویدباجوہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ملک ہے ، ایک پرامن خطے اور دنیا کے میں  امن کے قیام کیلئے پاکستان نے بےشمار قربانیاں دی ہیں۔

Related Posts