کورکمانڈر کانفرنس، آرمی چیف کا افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر اظہار اطمینان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS Bajwa praises development on Afghan reconciliation process

راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت کو سراہتے ہوئے انٹرا افغان مذاکرات جلد شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے جاری کردہ بیان کے مطابق آج جی ایچ کیو میں منعقدہ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران جیو اسٹریٹجک اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں لائن آف کنٹرول ، پاک افغانستان سرحد اور اندرونی سلامتی کے ماحول کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کورونا وائرس وبائی مرض اور ٹڈیوں پرقابو پانے میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کمانڈروں کو حکم دیا کہ وہ آئندہ محرم کے دوران عوام کی حفاظت کے لئے سول انتظامیہ کے ساتھ کورونا کے حوالے سے رہنما خطوط پر ملکر کام کریں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان اور سندھ میں حالیہ بارش کے بعد سیلاب میں فوج کے موثر ردعمل کی بھی تعریف کی ، خاص طور پر کراچی میں کی جانیوالی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں :کراچی میں نالوں کی صفائی اور این ڈی ایم اے کا کردار

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بارش کے بعدصورتحال کے تناظر میں چوکسی پر عمل کرنے اور فعال اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔

Related Posts