سندھ کو گیس بندش کا سامنا، سی این جی کل سے3روز کیلئے بندکرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کو گیس بندش کا سامنا، سی این جی کل سے3روز کیلئے بندکرنیکا فیصلہ
سندھ کو گیس بندش کا سامنا، سی این جی کل سے3روز کیلئے بندکرنیکا فیصلہ

کراچی: صوبہ سندھ کو گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی، سی این جی اسٹیشنز کل سے 3 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ سے اتوار تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 11 مارچ کی صبح 8 بجے سے شہریوں کو سی این جی دستیاب نہیں ہوگی۔اس دوران ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گیس کی کمی، کراچی میں سی این جی اسٹیشن تین روز کیلئے بند

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی کی فراہمی پیر کی صبح 8 بجےسے بحال کردی جائے گی۔ 14 مارچ سے شہریوں کو سی این جی دستیاب ہوگی۔ قبل ازیں 4مارچ کو بھی سی این جی سندھ بھر میں 3روز کیلئے بند کردی گئی تھی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشن تین روز کیلئے بند کیے گئے تھے،حکام نے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی سپلائی ایک بار پھر منقطع کر دی اور اعلان کیا گیا کہ گیس کی فراہمی 72 گھنٹوں تک بند رہے گی۔

سوئی سدرن گیس حکام کا گزشتہ ماہ 25 فروری کے روز بھی یہ کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 72 گھنٹے یعنی جمعہ کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔گیس بندش کے اعلانات شہریوں کی پریشانی کا باعث بن گئے۔

Related Posts