سندھ میں 24 گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CNG stations re-open for 24 hours in Sindh
CNG stations

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اتوار کی صبح سی این جی اسٹیشنوں کو 24 گھنٹے کے لئے صوبہ سندھ بھر میں دوبارہ کھول دیا گیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح آٹھ بجے سے پیر تک صبح آٹھ بجے تک 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

ایس ایس جی سی ترجمان نے مزید بتایاکہ گیس پریشر میں اضافے کے بعد سی این جی اسٹیشنوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گھریلو اور تجارتی سطح پر ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے اسٹیشنوں پر گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ فلنگ اسٹیشن ہفتہ کی صبح 8:00 بجے تا اتوار کی صبح 8:00 بجے تک اپنی خدمات جاری نہیں رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سی این جی سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

مزید برآں سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی اگلے ہفتے سے سی این جی سپلائی کا نیا شیڈول جاری کیا تھا کیونکہ یہ بندش 9 مارچ پیر کی صبح 8:00 بجے سے 10 مارچ منگل کی صبح 8:00 بجے تک ہوگی۔

Related Posts