گیس پریشر میں کمی، سندھ میں سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے کیلئے بند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CNG stations across Sindh including Karachi closed for 8 days

کراچی: گیس پریشر میں کمی کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنوں کی 24 گھنٹوں کے لئے بند ش کاشیڈول جاری کردیا۔

آج ایس ایس جی سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن بند کردیئے گئے ہیں۔

سوئی گیس حکام نے بتایا کہ آر ایل این جی پر چلنے والے اسٹیشن کھلے رہیں گے ، آر ایل این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔

کورنگی ، سائٹ نارتھ کراچی اور سپر ہائی وے، رہائشی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات درج کی گئیں۔

لیاری ، نوا لین ، اورچاکیواڑہ کے علاقوں میں بھی گیس کا بندش جاری ہے۔ بلدیہ سعید آباد اورملحقہ علاقوں میں بھی گیس کی بندش کا سامنا ہے۔

نیو کراچی سیکٹر 11 اور سیکٹر 9 کے علاقوں میں گیس شٹ ڈاؤن جاری ہے۔ منگھو پیر میں متعدد علاقوں میں گیس بندش کی شکایات بھی کی جارہی ہیں۔

بنارس اور سائٹ ایریا میں بھی گیس میں کمی کی شکایات ہیں۔ قائد آباد ، گلشن بونیر ، لانڈھی 89 ، لانڈھی 4 اور کورنگی میں گیس کی فراہمی متاثر ہے۔

کورنگی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے جبکہ گلستان جوہر بلاک 19 میں مختلف اپارٹمنٹس میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، سائٹ کی صنعتوں میں گیس پریشر صفر، پیداواری سرگرمیاں شدید متاثر

ملیر سعید آباد ، شیشہ گلی ، ذکیہ پیلس اور کھوکھرا پار کے رہائشیوں نے بھی گیس پریشر میں کمی کی شکایت کی ہے۔

Related Posts