کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کی قلت کے پیشِ نظر سی این جی اسٹیشنز آج سے بند کردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 11 اکتوبر تک 3 روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ گیس کی قلت کے پیشِ نظر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے تک کھل جائیں گے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کے لائن پیک میں شدید کمی کے باعث سی این جی کی فراہمی معطل کی گئی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 14 سے 17 ستمبر تک بند رکھی گئی جس کا اطلاق شب 12 بجے سے کیا گیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق رات 12 سے ہفتے کی صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز اور آرایل این جی کی فراہمی بند کردی گئی جس کی وجہ اینگرو ایل این جی ٹرمنل ڈاکنگ سے سسٹم میں گیس کی کمی تھی۔
مزید پڑھیں: سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 روز کیلئے بند