کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کی قلت کے پیشِ نظر سی این جی اسٹیشنز کل سے بند کردیے جائینگے۔
ایس ایس جی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کل (جمعے کو) صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک صوبے بھر میں سی این جی بند رہے گی۔ سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ گیس کی قلت کے پیشِ نظر کیا گیا۔
وفاق کی جانب سے گندم نہ ملنے سے پنجاب میں آٹے کا بحران پیدا ہو سکتا ہے
قبل ازیں حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو مطلوبہ ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث نومبر سے مارچ 2023 تک سی این جی سے محروم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رہے گی۔
ملک میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا، ایل این جی کی مطلوبہ مقدار میں عدم دستیابی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم نہیں کی جائے گی جبکہ حکومت کو ہر ماہ ایل این جی کے 12 کارگوز درآمد کرنے پڑتے ہیں۔