پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں ساڑھے 7روپے فی لیٹر کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کا امکان
سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کا امکان

اسلام آباد: آل پاکستان کمپریسڈ نیچرل گیس ایسوسی ایشن نے اسلام آباد اورپنجاب میں جون کے مہینے کیلئے سی این جی کی قیمت میں 7اعشاریہ 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں فوری طور پر 7.5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اس فیصلے کے بعد درآمد شدہ آر ایل این جی کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس کمی کے بعد اسلام آباد اور پنجاب کے تمام کمپریسڈ نیچرل گیس اسٹیشنوں پر سی این جی 64.5 روپے کی نئی خوردہ قیمت پر دستیاب ہوگی، اسلام آباد اور پنجاب میں درآمد شدہ آر ایل این جی کی وجہ سے سی این جی 72روپے لیٹر فروخت ہورہی تھی۔

مزید پڑھیں: وفاق پاکستان اسٹیل ملز نہیں چلا سکتا تو سندھ حکومت کے حوالے کردے۔سعید غنی

اس سے قبل لاک ڈاؤن کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے سبب وفاقی حکومت نے ماہ جون کے لئے ملک میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی تھی۔

Related Posts