وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے شہرِ قائد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف آپریشن اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے ماروی گوٹھ میں گزشتہ روز مشکلات کا شکار عوام کے مسائل دریافت کیے۔ کراچی میں نالوں میں ہونے والی طغیانی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل اور ریلیف کے کاموں کاجائزہ لیا اور متاثرہ افراد سے بات چیت کی۔
بعد ازاں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی کے علاقے ملیر، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور حیدر آباد کا دورہ کریں گے اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ صوبے کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے۔
دورۂ کراچی کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی اہ کے ہمراہ صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، سہیل سیال اور مکیش کمار چاؤلہ بھی موجود تھے۔ متعلقہ سیکریٹریز بھی دورۂ کراچی کے دوران وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ رہے۔ وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی گزشتہ شب مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کے باعث کراچی کے مسائل پر کام کریں گے۔وزیرِ اعلیٰ