سندھ کو 6 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کیلئے 7فیصد سالانہ ترقی کی ضرورت ہے۔مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراد علی شاہ
سیلابی ریلے کی آمد، منچھر میں آبی سطح بلند، جوہی شہر کو خطرہ ہے۔ مراد علی شاہ

 کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو 6 لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا کرنے کیلئے 6 سے 7 فیصد سالانہ ترقی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں 49ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے 35 اے ایس پیز سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کی معیشت بدستور دباؤ کا شکار ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دیہی علاقوں میں 75.5 فیصد غربت ریکارڈ کی گئی ہے۔

خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کی حکمت عملی معیشت کو 6 سے7 فیصد تک بڑھانے کی ہے تاکہ غربت میں کمی کیلیے ہر سال 6 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی جا سکیں  تاہم  یہ حکمت عملی 11-2010 کے سیلاب، کورونا وائرس اور  2022 کے سیلاب سے متاثر ہے۔

وزیراعلیٰ  سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ روشنیوں کا شہر کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر بھی ہے اور بڑا مالیاتی اور تجارتی مرکز بھی، سندھ کی معیشت بھی قومی معاشی صورتحال کی طرح دباؤ کا شکار نظر آتی ہے۔مجموعی طور پر غربت کی بلند سطح 43 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے  دیہی علاقوں میں  غربت کی  شرح 75.5 فیصد ہے۔ سندھ کو پرائیویٹ سیکٹر میں 6 لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا کرنے کیلئے 6 سے 7 فیصد سالانہ ترقی کی ضرورت ہے تاکہ غربت کم کی جاسکے۔حالیہ سیلاب سے سندھ کے تمام شعبہ جات میں تباہی پھیل گئی۔ 2010 میں بھی سیلاب آیا۔

صوبے کی معاشی ترقی کے متعلق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  ملک بھر میں 2019 میں کوویڈ 19 اور اب 2022 میں  بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھ حکومت ’اسپیشل اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کیلئے ماڈل کے طور پر خصوصی اقتصادی زونز بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

Related Posts