جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء نے ملک پر بہت بھیانک اثرات مرتب کیے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے وائرس سے متاثرہ مویشیوں کی ویکسینیشن کا حکم جاری کردیا
وزیراعلیٰ سندھ نے وائرس سے متاثرہ مویشیوں کی ویکسینیشن کا حکم جاری کردیا

کراچی:  وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء نے ملک پر بہت بھیانک اثرات مرتب کیے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے یومِ سیاہ کے موقعے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ 5 جولائی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا اور ملک میں غیر قانونی طور پر مارشل لاء نافذ کیا گیا۔

خصوصی پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء نے ملک کی تاریخ، سیاست اور سماج پر بہت ہی بھیانک اثرات مرتب کیے۔ قوم ان اثرات کو آج تک کسی نہ کسی شکل میں بھگت رہی ہے۔ آج کا دن آمریت کی مذمت کرنے کا دن ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج آمریت کی مذمت کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو مضبوط کرنے کا دن ہے۔ وزیرِ اعلیٰ  نے شہید بھٹو کی خدمات اور قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کل بھی زندہ تھا، آج بھی زندہ ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹنے کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اسلامی اور ایشیائی مماک کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ملک کی تاریخ کے سیاہ دن سازش کی گئی جو دراصل پاکستان کی پہلی منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا گلا گھونٹنے نہیں دیں گے۔شیری رحمان

Related Posts