کورونا کیسز میں اضافہ،وزیراعلیٰ سندھ کی انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنیکی سفارش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief Minister Sindh talking to media in Karachi

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافے پر انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کردی۔

نیب میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے معیشت اتنی اچھی کردی کہ آپ کو وزیرخزانہ کو نکالنا پڑا، جنہوں نے کچھ غلط کیا ہو استعفے وہ دیتے ہیں،پی ٹی آئی کا کام شور مچانا ہے وہ شور مچاتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے جس پراجیکٹ پر بلایا گیا ہے وہ کامیابی سے چل رہاہے ،الزامات کا مجھے آج تک نہیں معلوم ،میں نے جب کچھ غلط نہیں کیا تواستعفیٰ کس بات کا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے جو اقدامات کئے اس سے کورونا کی وباء اتنی نہیں پھیلی، سندھ حکومت نے انٹر سٹی ٹریفک بند کی، جس سے کیسز میں کمی ہوئی،انہوں نے کہا کہ کورونا پر حکومت سندھ کے اقدامات کو سب نے فالو کیا، اب دوبارہ کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں ،انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کی جائے ،کم از کم دو ہفتے کیلئے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کو بند کیا جائے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بھی کورونا بے قابو، شہر کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن، آمد و رفت پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں بیان بازی نہیں ہونی چاہیے ،اپوزیشن کو مل کر چلنا چاہیے، میں کیا کہوں؟ نیب کا پلانٹ پر بلانا نیب کی اپنی مرضی ہے،پراجیکٹ چل رہا ہے اور کام کر رہا ہے، اپنے ٹارگٹ پورے کر رہا ہے۔ہم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ یہ پلانٹ چلتا رہے۔

Related Posts