وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات: امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات: امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات: امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی جس کے دوران امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران کراچی میں رینجرز کے ٹارگیٹیڈ آپریشنز، مجرموں کی گرفتاری اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام خیر و خوبی سے انجام دے رہے ہیں۔ 

https://www.instagram.com/p/B8dR_wyA8KU/?igshid=1y0lldybbb943

یاد رہے کہ اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے ڈی جی رینجرز سندھ کو  کے ایم سی کی زمین پر قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود کارروائی نہیں ہو رہی، ہماری مدد کی جائے۔

تین روز قبل تحریر کیے گئے  خط میں کہا گیا کہ مافیا نے کے ایم سی آفیسرز سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کر لیا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی، تاہم مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: زمین پر قبضے کے خلاف میئر کراچی کا ڈی جی رینجرز کو خط

Related Posts