نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس، وزیرِ اعلیٰ سندھ احتساب عدالت اسلام آباد میں آج پیش ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Murad Ali Shah leaves for 'private visit' to United States

اسلام آباد: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں احتساب عدالت میں آج پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ احتساب عدالت میں پیشی کیلئے گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد پہنچے۔ مراد علی شاہ نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عدالت کے روبرو وزیرِ اعلیٰ سندھ آج پیش ہوں گے جہاں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس  کی سماعت ہوگی۔ احتساب عدالت اسلام آباد فریقین کے دلائل سننے کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے شہر میں 5.78 ارب روپے کے 20 میگا منصوبے شروع کیے جن میں سے 10 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے گزشتہ ماہ کہا کہ باقی 10 منصوبے جس پر 1.78 ارب روپے لاگت آئے گی وہ مالی سال کے اختتام تک ترجیحی بنیادوں پر مکمل ہوجائیں گے۔ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بیل آؤٹ پیکیج دے کر اور مزید توانائی و وسائل کے حامل منصوبے بناکر مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  5.7 ارب روپے کے 10 میگا ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں،وزیر اعلیٰ 

Related Posts