ٹارگٹ کلر کومجھ سے منسوب کرکےکوئی سازش تیارکی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے، وزیر اعلیٰ سندھ
سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ ٹارگٹ کلر کومجھ سے منسوب کیاگیا ، میں ٹھیلے والے سے نا کبھی ملا ہوں اور نا ہی اسے جانتا ہوں، 2017 میں جب وہ گرفتار ہوا تھا تو وہ رینجرز کی تحویل میں تھا، یہ سب میرے خلاف سازش ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم (لندن) کے گرفتار ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو نہ میں جانتا اور نہ کبھی ملا، کل رات ایک ویڈیو آئی جس میں ایک دہشت گرد سے کہلوایا گیا کہ میں نے اس سے ملاقات کی تاہم اسٹوری جس نے تیار کی اس کی تہہ تک پہنچ گیا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ملزم 2017 میں پاکستان رینجرز کی حراست میں تھا، کس کی رسائی اس دہشت گرد تک تھی،اس معاملے پر ڈی جی رینجرز سے بات کروں گا،انہوں نے آئی جی سندھ کلیم امام اور اے آئی جی غلام نبی میمن کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیا میرے خلاف کوئی سازش تیار کی گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک دہشتگرد سے یہ کہلوایا گیا کہ میں نے ان سے ملاقات کی، کسی سے ملنا ہوتا تو کیا میں ہاؤس طلب نہیں کرسکتا تھا، ملنے کیوں جاتا، لگتا ہے متعلقہ ایس ایس پی میرے خلاف سازش میں ملوث ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ پولیس سے کہا کہ آپ اس سے پوچھیں اور بتائیں، ایسا کیوں اور کس کے کہنے پر کیا؟۔

مزید پڑھیں کراچی: 96افراد کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کاٹارگٹ کلرگرفتار

وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے سے غلط نمبر پلیٹ لگی گاڑی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، ہر سرکاری گاڑی کا وزیراعلیٰ ہاؤس سے تعلق نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو غلط نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، گاڑی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہو گئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ گاڑی گورنر ہاؤس کی ہے جب کہ گورنر صاحب ایف آئی آر درج ہونے پر تشویش بھی رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو پہلے بھی کابینہ سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور پارٹی پالیسی کے لحاظ سے ہدایات دیتے ہیں، یہ عام سی بات ہے، جو بھی میڈیا میں آیا سب غلط تھا، کابینہ میں کبھی بھی ردوبدل ہو سکتا ہے جب کہ کابینہ میں ردوبدل اپنی مرضی سے کروں گا کسی سے پوچھ کر نہیں۔

Related Posts