کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کونظرانداز کرنے پر عوام پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور صوبے میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی کابینہ کے مشاورتی اجلاس کے دوران لیا گیا۔ صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ لاک ڈاؤن کے مکمل نفاذ کو یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی کوششوں کو سراہا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہی سختی دیکھنا چاہتے ہیں جیسا کہ لاک ڈاؤن کے پہلے ہفتے میں تھا۔
مزید پڑھیں:کورونا متاثرین کیلئے کسی یوسی کو اب تک کوئی رقم نہیں ملی، میئر کراچی