کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کا انتقال، وزیرِ اعلیٰ کا اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کا انتقال، وزیرِ اعلیٰ کا اظہارِ افسوس
کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کا انتقال، وزیرِ اعلیٰ کا اظہارِ افسوس

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹر عبدالقادر سومرو انتقال کر گئے جبکہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مایہ ناز ماہرِ امراضِ جلد ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقادر کی وفات نے مجھے افسردہ کردیا ہے۔ 

ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی وفات کا گہرا دُکھ ہے جبکہ ڈاکٹر حضرات کورونا وائرس کے خلاف ملک گیر جنگ کے دوران ہمارے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ ایسے ڈاکٹرز کو جو بہترین خراجِ تحسین پیش کیا جاسکتا ہے وہ یہ ہے کہ ہم مہلک کورونا وائرس کے خلاف اپنی جدوجہد اور جنگ جاری رکھیں۔ دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ درد میں کمی فرمائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 3662 ہوگئی، 52 افراد اس موذی مرض سے جاں بحق ہوگئے جبکہ 257 صحت یاب ہوئے۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے گزشتہ روز تک  جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق  ملک بھر میں مزید 352افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

مزید پڑھیں: ملک بھرمیں کورونا وائرس سے 52 افراد جاں بحق

Related Posts