کراچی سرکلر ریلوے 6 ماہ میں موجودہ الائنمنٹ پر بحال کردی جائیگی، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Sindh, Asad Umar discuss Karachi Circular Railway revival

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں کراچی سرکلر ریلوے کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر، سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور سیکریٹری ریلوے بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایاکہ کے سی آر 1964 میں شروع ہوئی اور 1984 تک چلتی رہی، جسے 1999 میں بند کردیا گیا، سندھ حکومت نے کے سی آر کی تجدید 2006 میں منظور کی۔ کے سی آر ای سی این ای سی نے منظور کیا، جس کی مالیت 2.6 ارب ڈالر تھی۔

انہوں نے کہا کہ جے اے آئی سی اے 2012 تک پروجیکٹ کی فزیبلیٹی اور دیگر امور میں رہا اس کے بعد الگ ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے 2016 میں وزیر اعظم سے کے سی آر کو سی پی ای سی میں شامل کروایا۔ کے سی آر کا 12 کلومیٹر کا سیکشن پاکستان ریلویز کے پروجیکٹ ایم ایل۔ ون سے اوور لیپنگ کر رہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ای سی این ای سی نے کے سی آر کا پروجیکٹ 2017 میں 207.6 بلین روپے چائینیز لون پر منظور کیا۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ 6 ماہ میں کے آر سی موجودہ الائنمنٹ پر بحال کردی جائے گی۔

کے سی آر روٹ کی لمبائی 43.13 کلومیٹر ہے۔ آن گرائونڈ 14.95 کلومیٹر اور 28.18 کلومیٹر ایلیویٹ ہوگا۔ اس کے 24 اسٹیشنز ہونگے اور ساڑھے پانچ لاکھ مسافر روزانہ سفر کریں گے۔

کے سی آر روٹ سے تمام تجاوزات ہٹائی گئی ہیں، 5 کلومیٹر تک ٹریک کلیئر ہونا ہے۔سیکرٹری ریلویز نے بریفنگ میں بتایا کہ سپریم کورٹ نے کے سی آر کو بحال کرنے کے لیے ہدایت دی ہے۔ اگلے 6 ماہ میں کے سی آر موجودہ الائنمنٹ پر بحال کی جائے گی۔

ساتھ ساتھ جدید کے سی آر پروجیکٹ پر کام ہوگا۔ ریلویز نے 12 کلومیٹر کی لائن گرین لائن پروجیکٹ تک بنائی گئی۔ منسٹری آف ریلویز کے سی آر کے ماسٹر پلاننگ پر کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کراچی کی تعمیرو ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔گورنر سندھ

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے سی آر کا پروجیکٹ 3 مرحلوں سنگل لنک ٹریک، رولنگ اسٹاک، اور آپریشن پر مشتمل ہے۔ دوسرے مرحلے میں ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا۔

Related Posts