وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر کسی پروٹوکول کے جزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔
اچانک دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی گاڑی خود ڈرائیو کی اور جزوی لاک ڈاؤن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکورٹی کے بغیر مختلف مارکیٹس اور شاہراہوں کا ایک راؤنڈ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کابغیر پوروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ
وزیراعلیٰ نے خود گاڑی چلائی اورجزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جا ئزہ لیا سکیورٹی کے بغیر مختلف مارکیٹوں اورشاہراہوں کا راؤنڈ لیا pic.twitter.com/QRgIBcnNxO— PTI (@PTIofficial) April 19, 2020
دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ شاہراہِ ایوانِ تجارت، شاہراہِ قائدِ اعظم، شادمان اور دیگر علاقوں میں گئے اور وہاں حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کا مشاہدہ کیا۔
اس دوران بعض ناکوں پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے گاڑی روک لی اور اہلکاروں کو مستعدی سے فرائض کی انجام دہی میں مصروف دیکھ کر ان کی تعریف بھی کی۔
وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بازاروں کی بندش کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ تاجر برادری نے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کرکے قومی ذمہ داری نبھائی ہے۔
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام الناس سے اپیل کرتا ہوں کہ وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے گھروں میں رہیں۔ دورے سے زمینی حقائق سے آگہی ہوئی۔
وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے زمینی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے ہیں۔