وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹرسے دوران پروازپرندہ ٹکراگیا،تاہم خوش قسمتی سے کسی بڑے حادثے سے بچ گئے ،حادثے کے باعث ہیلی کاپٹر کواگلےحصےکومعمولی نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حافظ آباد کا دورہ کرکے واپس لاہورآرہے تھے کہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل ان کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا،تاہم پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور ہیلی کاپٹر بحفاظت اتار لیاجس کےباعث ہیلی کاپٹر میں سوارتمام افرادمحفوظ رہے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کاآغازکردیاہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی حادثے کی وجوہات کاجائزہ لینےکےبعداپنی رپورٹ تیارکرےگی۔