وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے صوبائی پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab CM pays tribute to doctors, paramedics in fight against coronavirus

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب انوائرنمینٹل پروٹیکشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق صوبائی پالیسی تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی، اجلاس میں صوبے میںماحول کی صورتحال سے متعلق جامع رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی انڈومنٹ فنڈبھی قائم کیا جائے گا اورائیر کوالٹی انڈکس کے معیارکے تعین کاباقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی آئی جی پنجاب کو مجرموں کے خلاف پیشرفت پر مبارکباد

وزیراعلیٰ نے ائیر کوالٹی انڈکس کے تعین کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صاف فضا میں سانس لینے کا حق لوٹانا چاہتے ہیں۔ ماحولیاتی معیار کا تعین حقیقت پسندانہ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ماہرین کی مشاورت کو اہمیت دی جائے گی کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے ، جس سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے غفلت یا کوتاہی قطعاً برداشت نہیں کی جاسکتی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں ماحولیات کو نظر انداز کر کے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اور بے دریغ عمارتیں، پل اور کنکریٹ کے سٹرکچر کھڑے کرکے درختوں کو بے رحمی سے کاٹا گیا جس سے ماحول کو بے پناہ نقصان پہنچا اورہمیں آج اس کا خمیازہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے اور صورتحال کا مداوا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انوائرنمینٹل پروٹیکشن کونسل کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا۔

Related Posts