وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کیلئے کوئٹہ کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Balochistan CM Jam Kamal Khan tests positive for COVID-19

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے انتظامات کا معائنہ کرنے کے لئے کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے انتظامات پر مطمئن ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کے تحت نہیں رکھا جاسکتا ، وقفے وقفے سے لاک ڈائون میں نرمی کی جاسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ کہتے ہوئے بیماری کو مات دینے کے لئے احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی کہ احتیاطی تدابیر ہی خوفناک صورتحال کو قابو کرنے کا واحد حل ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: چین سے 5 لاکھ این 95 ماسکس اور 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس وصول

انہوں نے مخیر حضرات پر بھی زور دیا کہ وہ صوبے کے عوام کی مدد کے لئے آگے آئیں کیونکہ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کو پریشان نہ کیا جائے ۔

قبل ازیں تفتان بارڈر پر پہنچنے والے لوگوں کو سنبھالنے کے حوالے سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ تفتان کے قرنطینہ کیمپوں میں لوگوں کو محدود کردیا ہے ۔

Related Posts