کورونا سے متاثرہ ممالک کو امداد فراہم کی جائے، عالمی بینک، آئی ایم ایف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: IMF to give $1.4bn loan to Pakistan next week
IMF

واشنگٹن : عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے قرض دہندگان پر زور دیا کہ تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے سنگین نتائج سے دوچار دنیا کے غریب ترین ممالک کو فوری طور پر قرضوں کی امداد فراہم کریں ۔

ایک مشترکہ بیان میں دونوں اداروں نے باضابطہ دوطرفہ قرض دہندگان سے مطالبہ کیا کہ اگر درخواست کی جائے تو انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے ممالک سے قرضوں کی ادائیگیوں کو فوری طور پر معطل کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی دوتہائی آبادی اورانتہائی غربت میں زندگی گزارنے والی قوموں کو وبائی مرض کا سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ آئی ڈی اے ممالک کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے اور بحران کے اثرات اور ہر ملک کی مالی اعانت کی ضروریات کا اندازہ کرنے کے لئے وقت درکار ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: چین سے 5 لاکھ این 95 ماسکس اور 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس وصول

عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ قرض دہندگان کے قوانین کے مطابق قرضوں کی ادائیگیوں کو معطل کرنا ترقی پذیر ممالک کوعالمی سطح پر اطمینان فراہم کرے گا اور مالیاتی منڈیوں کو ایک مثبت پیغام بھیجے گا۔

انہوں نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں جی 20پر زور دیا کہ وہ ان کی طرف سے کارروائی کی حمایت کریں۔

وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے ایک ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کے لئے جی 20 قائدین آج ایک ورچوئل سمٹ ہونے والے ہیں۔

Related Posts