سندھ سرکار کی صفائی مہم، ضلع کورنگی اور شرقی سے کچرے اور ملبہ کے ڈھیر ختم نہ ہو سکے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi-garbage
سندھ سرکار کی صفائی مہم، ضلع کورنگی اور شرقی سے کچرے اور ملبہ کے ڈھیر ختم نہ ہو سکے

کراچی :سندھ سرکار کی صفائی مہم سے بھی ضلع کورنگی اور شرقی سے کچرے اور ملبہ کے ڈھیر ختم نہ ہو سکے۔ حکومتی مانیٹرنگ ٹیم کی غیرفعالیت اور سرکاری افسران کے ٹھنڈے کمروں سے باہر نہ نکلنے کے باعث صفائی مہم نمائشی اقدامات تک محدود۔
کراچی کے مختلف رہائشی علاقے گندگی و تعفن کی زد میں ہیں، کلین کراچی مہم کے ثمرات کورنگی تک نہ پہنچ سکے، صفائی مہم کو22 روز گزر گئے مگر ضلع کورنگی میں سڑکیں، فٹ پاتھ، گرین بیلٹ، سروس روڈ، پارک، کھیل کے میدان، صحت کے مراکز، عوامی مقامات اور رہائشی علاقے کچرے اور ملبے کی زد میں نظر آتے ہیں۔
بیک لاگ اٹھا نہ ہی معمول کا کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے انتظام کیا جاسکا، حکومتی مانیٹرنگ کمیٹی کہیں فعال نظرآئی نہ ہی سرکاری افسران ٹھنڈے کمروں سے نکلے مہم کے نتائج کیسے نظر آتے لیکن دعوے اب بھی ختم نہیں ہو رہے۔
ضلع شرقی میں بھی کچرے کے ڈھیر جابجا موجود ہیں اور رہائشی دہائیاں دے رہے ہیں، دعوے توکیے گئے لیکن مہم کیدوران ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور سیوریج مسائل پر بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

Related Posts