مصرکادہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CJCSC Gen Nadeem Raza meets Egyptian President Al-Sisi

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے دورہ مصر کے دور ان مصری صدرجنرل عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی جس میں فوجی تعاون، سیکورٹی،انسداددہشت گردی اورعلاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصری صدرکے پاکستانی مسلح افواج کیلئے نیک جذبات کااظہار کیا ۔ مصری صدر نے کہاکہ مصرپاکستان کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔ جنرل ندیم رضا نے کہاکہ پاکستان مصر کیساتھ موجودہ فوجی تعاون کومزیرفروغ دینے کاخواہاں ہے ۔

مصری صدرنے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضانے مصری وزیردفاع اورتینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

جنرل ندیم رضانے دفاع اورسیکورٹی امورپربات چیت کے دوسرے راؤنڈکی قیادت کی،جنرل ندیم رضانے انتہاپسندی کے خاتمے اورعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کیکردارپرروشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا تھاکہ پاکستانی قوم دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف متحد ہے۔ دنیا پاکستان کی فروغ امن کیلئے کوششوں کو تسلیم کرے۔ دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا مہمان خصوصی تھے۔

مزید پڑھیں:امن مشقوں سے علاقائی تعاون اور استحکام کو فروغ ملے گا، جنرل ندیم رضا

تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس در پیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں، پوری قوم کو مسلح افواج سے توقعات وابستہ ہیں۔

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے۔ پاکستان فروغ امن کیلئے کوشاں ہے۔ خطے میں امن واستحکام کیلئے کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

Related Posts