سیالکوٹ جیسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سیاسی و عسکری قیادت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیالکوٹ جیسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سیاسی و عسکری قیادت
سیالکوٹ جیسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سیاسی و عسکری قیادت

اسلام آباد:سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ آئندہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، مشتعل ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا، جس کا ا علامیہ جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اعلیٰ عسکری و سول افسران شریک ہوئے۔

سیاسی و عسکری قیادت کے منعقدہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے ظالمانہ فعل پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس شریک شرکاء نے کہا کہ تمام مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی، ملک عدنان کی بہادری اور جرات کی تعریف کرتے ہیں، سری لنکن شہری کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ،سری لنکن ہائی کمشنرکااہم پیغام سامنےآگیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتاہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

Related Posts