اسلام آباد( یاسین ہاشمی) سول ایوی ایشن حکام کی منظور نظر کمپنیوں پر نوازشات جاری ہیں، ماسٹر مینجمنٹ نامی کمپنی کو نوازنے کیلئے پپپرا رولز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔
سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے لاہور اور کراچی کے بعداسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بھی ماسٹر مینجمنٹ نامی کمپنی کو ٹینڈر کے بغیر پرائم لوکیشن الاٹ کردی گئی۔
پرائم مینجمنٹ کمپنی کو کروڑوں روپے سالانہ آمدن والے آؤٹ لیٹ صرف 03 لاکھ 27 ہزار کرائے پر انٹرنیشنل ڈپارچر،انٹرنیشنل آرائیول، ڈومیسٹک ڈپارچر اور ڈومیسٹک آرائیول الاٹ کردیے گئے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے آفس سے 15 جنوری کو جاری ہونے والے خط میں ماسٹر مینجمنٹ نامی کمپنی کو ائرپورٹ کی 07 ٹاپ سائیٹس پر کنزیومر کاونٹرز قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
بڈنگ پراسس کے بغیر دی جانے والی پرکشش مقامات کا کرایہ محض 03 لاکھ 26ہزار رکھا گیا ہے جو ایک جانب پیپرا رولز کی نہ صرف کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ان آوٹ لیٹس کا کرایہ 60 سے 70 لاکھ روپے ماہانہ سول ایوی ایشن کو وصول ہوسکتا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آٹا چکی مالکان کی اپنے خلاف مقدمات درج ہونے پر ہڑتال