راولپنڈی میں سگا بیٹا ماں کے لیے وبال جان بن گیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

razia khatoon
razia khatoon

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی (یاسین ہاشمی) راولپنڈی میں سگا بیٹا وبالِ جان بن گیا بوڑھی بیوہ والدہ اور بہن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا، راولپنڈی پولیس نے بھی آنکھیں بند کرلی ، بوڑھی ماں در در کے دھکے کھانے پر مجبور۔

راولپنڈی کے علاقے انگنت پورہ کی رہائشی 70سالہ بیوہ رضیہ پروین اپنے ہی سگے بیٹے کے ظلم وستم سے پریشان ہے، رضیہ پروین نے بتایا کہ 18سال قبل ان کےشوہر کا انتقال ہوگیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے بیٹے شعیب چوہدری کو والد نے اس کی نافرمانیوں کی وجہ سے گھر سے بےدخل کر دیا تھا اور جائیداد سے عاق کر دیا تھا میرا یہ بیٹا 18سال کے بعد جب میں بیمار ہوئی تو میری عیادت کےلئے گھر آیا ۔

رضیہ پروین نے کہا کہ جب تک باپ زندہ تھا یہ گھر نہیں آیا پھر اس نے گھر کے ایک حصے پر زبردستی قبضہ کر لیا اس کو متعلقہ تھانے کے ایک ایس آئی عارف کی آشیر باد حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا یہ بیٹا مجھے اور میری چھوٹی بیٹی کو پسٹل دیکھاکرہر وقت ہراساں کرتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے جب میں اس ظلم کے خلاف سی پی او راولپنڈی احسن یونس کے پاس گئی تو انہوں نے متعلقہ ایس ایچ او فضل کو ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر 5 روز میں 20 ہزار 719 چالان

ان کا کہنا تھا کہ جب میں واپس تھانہ پہنچی تو ایس ایچ او نے کوئی بھی ایکشن کرنے سے انکار کیا بلکہ الٹا مجھے اور میرے دوسرے بیٹے رضا کو لاک اپ میں بند کرنے کی دھمکیاں دی اور کہا کہ آئندہ ہمارے پاس مت آنا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میرا بڑا بیٹا شعیب چوہدری جو مجھے ہراساں کرتا ہے وہ پولیس کا ٹاؤٹ ہے اور پولیس کے لیے مخبری کا کام بھی سر انجام دیتا ہے میں کس کے پاس اپنی فریاد لیکر جاؤں،میں دل کی مریضہ ہوں میرا کوئی کمانے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف 9ہزار ماھانہ پنشن ملتی ہے جس پر گزر بسر ہوتی ہے کہاں ہے ریاست مدینہ مجھے تو ریاست مدینہ نظر نہیں آرہی میں در در انصاف اور مدد کے لیے دھکے کھا رہی ہوں لیکن میری ابھی تک کوئی داد رسی نہیں ہوئی، کیا ریاست مدینہ کے تمام حکمران سوئے ہوئے ہیں۔

Related Posts