شہر قائد، آندھی اور طوفانی بارش نے 4شہریوں کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد، آندھی اور طوفانی بارش نے 4شہریوں کی جان لے لی
شہر قائد، آندھی اور طوفانی بارش نے 4شہریوں کی جان لے لی

کراچی:شہر قائد میں آندھی و طوفان کے ساتھ مون سون کی پہلی بارش نے 4 شہریوں کی جان لے لی۔ نشیبی علاقوں کے ساتھ شہر کی مرکزی و زیلی سڑکیں بھی زیر آب آگئیں۔

سینکڑوں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے سے بند ہوگئیں۔ درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ کراچی کے ضلع ملیر کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری میں تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی کے کھمبے اور دیواریں گر گئی، ایک شخص ہلاک۔

ملیر کے ساحلی پٹی پر قائم مچھیروں کی بستی ابراہیم حیدری میں تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی کے کھمبے اور دیواریں گرنے سے دو افراد بابر اور خالد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جو بلوچ محلے ابراہیم حیدری کے مکین تھے،جن کی لاشیں ایمبولینس کی غیر موجودگی کے باعث رکشے کے ذریعے سندھ گورنمنٹ ہسپتال ابراہیم حیدری پہنچائی گئیں۔

ادھر لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات 40گز پر جاری تھی کہ تعمیرات کے دوران تیز آندھی سے دیواریں دوسرے گھروں میں گرنے سے ایک خاتون جان کی بازی ہارگئی اور 4شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کی مرکزی سڑکیں حال ہی میں حکومت سندھ نے بنائی ہیں۔ تاہم ان سڑکوں میں نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں۔ اور جہاں ہے ان علاقوں کے مرکزی نالے کچرے سے بھرے ہیں۔ جس کے باعث شہری معمولی بارش میں بھی مشکلات کا شکار ہو گئے۔

Related Posts