چرچ آف پاکستان کے بشپ کا الیکشن مشکوک، معاملہ پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Church of Pakistan's bishop's election dubious

کراچی :الیکشن کمشنر پر اعتراضات کے بعد چرچ آف پاکستان بلوچستان و کراچی کے بشپ کے انتخاب کیلئے 9دسمبر کو ہونے والا الیکشن متنازعہ ہوگیا، اعتراضات سامنے آگئے، معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

بشپ الیکشن کے چار امیدواروں نے الیکشن کمشنر پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کے بائیکاٹ کا الٹی میٹم دے دیا ،چیف جسٹس آف پاکستان و صوبائی چیف جسٹس صاحبان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

بشپ الیکشن کے بائیکاٹ کا الٹی میٹم بشپ کے چار امیدواروں ریورنڈ سرور ایرک، ریورنڈ شاہد صابر، ریورنڈ ہارون مسیح اور ریورنڈ حنان ہربٹ نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔

بلوچستان و کراچی کے بشپ الیکشن کے چاروں امیدواروں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کی نفی کی جا رہی ہے۔ ہم چاروں امیدواروں کو 9دسمبر کے الیکشن سے روکا جارہا ہے اور ایک امیدوار کو مکمل طو ر پر الیکشن کمشنر کھل کر سپورٹ کر رہا ہے۔

اس صورتحال میں بشپ چرچ آف پاکستان بلوچستان و کراچی کا الیکشن قبل از وقت غیر منصفانہ، جانبدار اور متنازعہ ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:اقلیتوں کے نام پر بنایا جانے والا 25ارب کا رہائشی منصوبہ کرپشن کی نذر

چیف جسٹس صاحبان فوری نوٹس لے کر جانبدارانہ و غیر منصفانہ عمل کو روکیں تاکہ جو غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے وہ ختم ہو سکے بصورت دیگر ہم چاروں امیدوار بشپ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

Related Posts