اسلام آباد: وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا مذہبی تہوار روایتی جوش و خروش اور بھرپور خوشی سے منا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقعے پر مسیحی برادری ملک بھر کے بڑے بڑے شہروں میں اہم تقریبات کے موقعے پر پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کرے گی جبکہ کرسمس کا تہوار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یومِ ولادت کے موقعے پر ہر سال منایا جاتا ہے۔
مختلف تاریخی و مذہبی حوالوں سے مسیحی برادری کے نزدیک حضرت عیسیٰ علیہ السلام 25 دسمبر کے روز پیدا ہوئے۔ اِس موقعے پر وفاقی دارالحکومت، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت کرسمس کی تقریبات منعقد ہوں گی۔
گرجا گھروں کو پھولوں اور برقی قمقموں سے سجا کر مسیحی برادری خوشی کا اظہار کرتی ہے جبکہ مسیحی بچے، بوڑھے اور نوجوان مذہبی تہوار سے متعلق خریداری بھی کرتے ہیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔
کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے کرسمس ٹری، کیکس کے ساتھ ساتھ نت نئے انداز میں چکلیٹس اور کینڈلز بھی تیار کی جاتی ہیں۔ مسیحی برادری کے مطابق خوشیوں کے تہوار کرمسس کے موقعے پر امن اور محبت ہمارا اہم پیغام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس پاس کرنے والی پہلی خاتون مسیحی آفیسر رابیل کینیڈی