فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 100 عالمی گولز کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 کرسٹیانو رونالڈو عالمی سطح پر 100 گولز کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ پرتگال کیلئے کھیلنے والے فٹبالر نے یہ اعزاز سویڈن کے خلاف یو ای ایف اے کے نیشنز لیگ میچ کے دوران حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشنز (یو ای ایف اے) کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی سطح پر دوسرے 100 گولز اسکور کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ 

پرتگال کی طرف سے فٹبال کھیلتے ہوئے 35 سالہ  کرسٹیانو رونالڈو نے ایران کے کھلاڑی علی ڈائی کے بعد 100 گولز مکمل کیے جبکہ علی ڈائی وہ پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے عالمی سطح پر یہ اعزاز جیتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ اپنی قومی ٹیم کیلئے تاریخی گول کرکے بے حد فخر محسوس ہورہا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے تاریخی اعزاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے بتایا گیا کہ میں 100 گولز کرنے والا ہوں تو میں نے کہا کہ یہ کافی نہیں ہے۔ میں پرتگال کیلئے 101 گولز کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا یہ گول براہِ راست فری کک میں اپنے کیرئیر کا 57واں جبکہ پرتگال کیلئے 10واں گول ہے۔ قبل ازیں کرسٹیانو رونالڈو دیگر ٹیمز میں بھی عالمی گولز کرچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: فرانس کو ورلڈ کپ دِلانے والے معروف فٹبالر کورونا کا شکار

Related Posts