سیکس اینڈ دی سٹی کے اداکار کرس نارتھ پر جنسی زیادتی کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکس اینڈ دی سٹی کے اداکار کرس نارتھ پر جنسی زیادتی کا الزام
سیکس اینڈ دی سٹی کے اداکار کرس نارتھ پر جنسی زیادتی کا الزام

سیکس اینڈ دی سٹی سلسلے کے معروف اداکار کرس نارتھ پر 2 خواتین نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے جس کی کرس نارتھ نے سختی سے تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار نے حال ہی میں کامیڈی ڈرامہ اینڈ جسٹ لائیک دیٹ میں مسٹر بگ کا کردار کردار ادا کیا ہے۔ کرس نارتھ کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والی خواتین کے ساتھ 2004 اور 2015 میں ان کی ملاقات اتفاقی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کترینہ کیف نے شادی کے بعد لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں

مسکرا مسکرا کر گالوں میں درد پڑ گیا۔ایزابیل کا کترینہ کی شادی کے بعد پیغام

خواتین کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر وضاحت کرتے ہوئے 67 سالہ کرس نارتھ نے تحریری بیان میں کہا کہ مجھ پر کئی دہائیوں پہلے ملنے والے افراد کی طرف سے لگائے الزامات مکمل طور پر غلط ہیں۔ یہ کہانیاں 30 سال پہلے کی ہوسکتی ہیں۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس نارتھ پر ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے 2004 میں اپنے ویسٹ ہالی ووڈ اپارٹمنٹ میں ان کے ساتھ زیادتی کی جبکہ وہ کتاب واپس کرنے گئی تھیں۔ واقعے کے وقت 22 سالہ خاتون کو ہسپتال داخل ہونا پڑا۔

دوسری خاتون کے مطابق 2015 میں وہ نیو یارک میں معروف اداکار کے ساتھ ملاقات کرنے گئی تھی۔ کرس نارتھ نے اس پر حملہ کیا اور جنسی زیادتی کی تاہم اینڈ جسٹ لائیک دیٹ کے مسٹر بگ نے تمام تر الزامات مسترد کردئیے۔ 

Related Posts