چین اور بھارت جنگ کے دہانے پر، چینی صدر کا فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Galwan Valley border clash completely caused by Indian side: Chinese Defense Ministry

بیجنگ:چین اور بھارت جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے، چینی صدر نے فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی سے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ملک کا دفاع مزید مضبوط کیا جائے، فوج بد ترین حالات کے لیے اپنی مشقیں مکمل کر لے۔

پیپلز لبریشن آرمی کے نمائندوں سے بات ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پوری طاقت کے ساتھ قومی خود مختاری، سیکورٹی اور ترقی سے منسلک مفادات کی حفاظت کی جائے گی اور کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جائے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ تمام حالات سے فوری اور موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے فوج اپنی ٹریننگ کو بڑھائے اور سخت ٹریننگ کرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شی جن پنگ کی طرف سے فوج کو تیار رہنے کے حکم کو بھارت کیساتھ فوجی ٹکراؤ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظرغیر معمولی اور خطرے کی گھنٹی قرار دیا جارہا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، اس لیے یہ غیر معمولی ہے اور اس بیان کو سنجیدہ لینا ہوگا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے لداخ اور شمالی سکم میں حقیقی کنٹرول لائن پر بھارت اور چین نے اپنی اپنی افواج کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان لڑائی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے سیٹلائٹ تصویروں کے ثبوت کے ساتھ دعویٰ کیا ہے کہ چین لداخ کے قریب ایک ایئر بیس کی توسیع کررہا ہے اور اس نے وہاں جنگی طیارے بھی تعینات کر دیے ہیں، بھارتی میڈیا یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ چائنہ بھارت کے خلاف محاز کھڑا کررہا ہے۔

نریندر مودی نے 26 مئی کو ایک اعلیٰ سطح اجلاس بلایا تھا جس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور تینوں افواج کے سربراہوں نے تمام صورتحال سے آگا ہ کیا۔

Related Posts