لاہور: ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بیٹھے ایک چینی مسافر کی ناک سے خون نکل آیا جسے فوری طور پر آئیسولیشن روم منتقل کر دیا گیاہے، مشتبہ مسافر کی مکمل اسکریننگ کے بعد اسے سروسز اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔
لاہور ائیرپورٹ پر لاونج میں بیٹھے چینی مسافر کے ناک سے خون نکلنے پر محکمہ صحت عملے کی دوڑیں لگ گئیں تاہم چینی مسافر ڈیمنگ یاو کو فوری طور پر آئیسولیشن روم منتقل کر دیا گیاہے۔
کرونا وائرس کے اس مشتبہ مسافر کی مکمل اسکریننگ کے بعد ایمبولینس کے ذریعے سروسز اسپتال روانہ کردیا گیا۔ چینی مسافر ڈیمنگ یاوپی آئی اے کی پرواز 313 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچا تھا جہاں سے چین جانا چاہتا تھا۔
مزید پڑھیں: چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 304 ہو گئی