آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون پر بھی چین کے کردار کو سراہا جبکہ مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی حمایت کرنے پر بھی چین کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چینی سفیر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ راہداری منصوبوں کی تکمیل سے دونوں ممالک میں خوشحالی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے خاتمے تک لانگ مارچ جاری رہے گا، پی ڈی ایم کا اعلان

Related Posts