بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ریاستوں کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے فورم کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے، رکن ممالک سیاسی ایجنڈے کی بنیاد پر پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں ترک کردیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ میں ایشائی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہاؤ وین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین ایف اے ٹی ایف کو کسی ایک ملک کی جانب سے سیاست کی نظر کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کچھ ممالک پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنا چاہتے ہیں ان کے کچھ سیاسی مفادات ہیں اور چین ان کے خلاف ہے،چین پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہ ڈالنے کے موقف پر ڈٹا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: یورپی یونین نے بریگزٹ میں 31 جنوری تک توسیع کی منظوری دے دی