پاکستان رابطے،خوشحالی اور عوام کی بہتری کیلئے چین کیساتھ قریبی تعاون پر تیار ہے،وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان رابطے،خوشحالی اور عوام کی بہتری کیلئے چین کیساتھ قریبی تعاون پر تیار ہے،وزیراعظم
پاکستان رابطے،خوشحالی اور عوام کی بہتری کیلئے چین کیساتھ قریبی تعاون پر تیار ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان رابطے خوشحالی اورعوام کی بہتری کی مشترکہ سوچ کوعملی جامہ پہنانے کیلئے چین کے ساتھ قریبی کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ بات اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفترکے رکن اورخارجہ امورکمیشن کے ڈائریکٹر YANG JIECHI کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق رہنماؤں کے اتفاق رائے پرعملدرآمد کی رفتارتیز کرنے کیلئے ڈائریکٹر YANG کے دورے کو اہم قراردیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان مقابلہ جاتی مراعات اعلی معیار کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی اور سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ چینی سرمایہ کاروں کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کورنا وائرس کی لاکھوں خوراکیں اورحفاظتی وطبی آلات کی فراہمی سے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں پاکستان کی حمایت اور مدد پرچین کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے، بابو سرٹنل اور کراچی میں کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے پلانٹ سمیت دوسرے اہم منصوبوں کیلئے انتہائی اہمیت دینے پربھی زوردیا۔

مزید پڑھیں:حکومت کی تبدیلی ملک کی سب سے بڑی سازش ہے، عمران خان

وزیر اعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی رفتار اور تکمیل کا عمل تیز کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Posts