چین نے سی پیک سے متعلق بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا رپورٹ مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین نے سی پیک سے متعلق بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا رپورٹ مسترد کردی
چین نے سی پیک سے متعلق بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا رپورٹ مسترد کردی

بیجنگ: گزشتہ روز چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چا لی نے حالیہ دنوں میں سی پیک سے متعلق جاری کی گئی بھارتی میڈیا میں چلنے والی رپورٹ کو مستردکردیا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سی پیک منصوبے مثبت طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود سی پیک کے تحت متعدد اہم منصوبوں پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہونے والی پیش رفت پاکستان میں اقتصادی استحکام کے ساتھ ساتھ اس وبا کے پھیلا ؤ پر قابو پانے اور تدارک کیلیے بھی بھرپور طور پر معاون ثابت ہورہی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بارے میں چین اور پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چا لی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ سی پیک کو آگے بڑھانے کیلیے چین اور پاکستان کا عز م پختہ ہے اور سی پیک کا مستقبل روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی کساد بازاری کے باوجود سی پیک سمیت دی بیلٹ اینڈ روڈ پر چینی سرمایہ کاری میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے اور چین نے اس سے وابستہ ممالک کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد و معاونت فراہم کی ہے۔

Related Posts