سفاری پارک میں حال ہی میں ڈائنو سار پارک کا افتتاح کیا گیا، ڈائنو سار ز آنے سے بچوں کی خوشی دیدنی تھی، ڈائنو سار پارک کا افتتاح کراچی کے ثقافتی اور تعلیمی منظرنامے میں ایک قابل ذکر اضافہ ہے۔
سفاری پارک میں بنایا گیا نیا ڈائنو سار پارک ہر ایک کی توجہ کا مہور بنا ہوا ہے، یہ پارک ایک تعلیمی مرکز کے طور پر بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے، یہ منصوبہ ڈائنو سار کے حوالے سے طلباء کو آگاہی بھی فراہم کرتا ہے۔
لوگوں کی بڑی تعداد خاص طور پر بچے ڈائنوسار کی دنیا سے لطف اندوز ہونے کے لیے پارک کا رخ کر رہے ہیں، جو وہ فلموں میں دیکھ چکے تھے۔
یہ پارک ہر عمر کے افراد کے لئے ایک مثبت تجربہ پیش کرتا ہے، ڈائنو سار کی نقلیں کرتا ہوا یہ ڈھانچہ دیکھنے والوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتا ہے۔
پاک میں آئے ہوئے بچوں کا ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ یہاں بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں، بچوں نے ویڈیو میں اپنے دوستوں کو بھی پارک آنے کی دعوت دی، اور اپنے والدین سے ڈائنو سار پر سواری کے لیے کہتے رہے۔
دریں اثنا، والدین کی جانب سے بھی اس اقدام کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ یہ کے ایم سی کی طرف سے اٹھایا گیا بہترین قدم ہے کیونکہ اس سے بچوں کو ان کی تعلیم میں مدد ملے گی اور ڈائنوسار کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے اور بچوں کو سیکھنے کے ساتھ ساتھ ایسے پارکس کی ضرورت پر بھی زور دیا۔