گوجرانوالہ میں بچوں کے ریپ میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار، ویڈیوز بھی برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man arrested for raping stepdaughters in Islamabad

گوجرانوالہ:احمد نگر تھانے کے علاقے دلاور چیمہ میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے ریپ اور اس کی ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ندیم درجنوں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔چھاپے کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور بد فعلی کی ویڈیوز برآمد کرکے قبضے میں لے لیں۔

مزید پڑھیں : بچوں سے زیادتی کرنے والے پانچ رکنی گروہ کا سرغنہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل نکلا

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سی آئی اے عمران عباس کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وہ بچوں کو ویڈیو گیم کھلانے کی لالچ دے کر بلاتا تھا اور ان کے ساتھ بدفعلی کرتا اور اس کی ویڈیوز بھی بنایا کرتا تھا۔

دوران تفتیش ملزم نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے اس کام میں ملوث ہے اور درجنوں بچوں کے ساتھ زیادتی کرچکا ہے۔

ڈی ایس پی کے مطابق ملزم بچوں کو مدرسے میں دینی تعلیم بھی دیتا رہا ہے۔اس موقع پر سٹی پولیس افسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا تھا کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سخت پالیسی کے ذریعے مجرمانہ ذہن رکھنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

Related Posts