نیو یارک:مشہور و معروف امریکی گلوکار رابرٹ سلویسٹر کیلی (آر کیلی) چائلڈ پورنوگرافی اور نابالغ لڑکیوں کو جنسی تعلقات کیلئے رضامند کرنے کے جرم میں مجرم قرار دے دیئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں آئند چند ہفتوں بعد سزا سنا دی جائیگی، ممکنہ طور پر انہیں 20سے 30سال تک قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو میں ہونیوالے اہم ترین ٹرائل کے دوران امریکی گلوکار کو 13میں سے 6الزامات میں مجرم قرار دیا گیا جبکہ ان کیخلاف دائر 7کیسز کو خارج کردیا گیا۔
مشہور و معروف امریکی گلوکار رابرٹ سلویسٹر کیلی کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور ان کی ترسیل کرنے سمیت نابالغ لڑکیوں کو جنسی تعلقات کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرکے رضامند کرنے جیسے جرائم میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ہنی سنگھ اور شالینی تیلوار کے درمیان طلاق ہوگئی